سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد: سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا ملتوی ہونے کے باعث پاکستان آنے کا ارادہ بھی ملتوی ہوگیا۔ سعوید وزیر اعظم اب سیدھا انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے جہاں وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔

سعودی سفارتی ذرائع محمد بن سلمان کے دورے پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کررہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ شیڈول تھا، جس کی تصدیق سعودی سفارت خانے نے بھی کی تھی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے دورہ سعودی کے موقع پر بھی محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورے کا تذکرہ کیا تھا۔

اُدھر سفارتی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کے اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کے امکانات تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button