بھارتی کمپنی نے ملازمین کو ’منی ہیسٹ سیزن 5‘ دیکھنے کیلیے چھٹی دیدی

بھارتی کمپنی نے ملازمین کو ’منی ہیسٹ سیزن 5‘ دیکھنے کیلیے چھٹی دیدی
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
ہم سمجھتے ہیں کہ ذہنی دباؤ اور افراتفری جیسی صورتحال کے بعد ’ایک بریک تو بنتا ہے‘، سی ای او – فوٹو: انٹرنیٹ
ہم سمجھتے ہیں کہ ذہنی دباؤ اور افراتفری جیسی صورتحال کے بعد ’ایک بریک تو بنتا ہے‘، سی ای او – فوٹو: انٹرنیٹ

دہلی: بھارتی کمپنی نے ملازمین کو نیٹ فلکس کی معروف سیریز ’منی ہیسٹ‘ کا سیزن 5 دیکھنے کے لیے چھٹی دے دی ہے تاکہ ملازمین آرام سے گھر بیٹھ کر اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

نیٹ فلکس نے معروف ہسپانوی سیریز ’منی ہیسٹ‘ کے سیزن 5 کے ریلیز کا اعلان کردیا ہے، سیزن 5 کا پہلا حصہ 3 ستمبر جبکہ دوسرا 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے کروڑوں لوگ بےتاب ہیں۔

ریاست راجستھان کی ایک کمپنی نے 3 ستمبر کے روز ملازمین کی جانب سے چھٹی کے لیے جھوٹ بہانے بنانے سے قبل ہی انہیں چھٹی دے دی ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے ملازمین کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 3 ستمبر کو منی ہیسٹ کا سیزن 5 ریلیز ہوگا لہٰذا ملازمین اس روز چھٹی کریں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تفریح کے کچھ لمحات آپ کے کام میں توانائی لانے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی کے ساتھ کمپنی نے اپنے ان تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کورونا وبا میں ورک فرام ہوم کر کے کمپنی کو اس مشکل وقت سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سی ای او نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ذہنی دباؤ اور افراتفری جیسی صورتحال کے بعد ایک بریک تو بنتا ہے۔

کمپنی کے اس خط نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی۔ یہاں تک کہ ٹوئٹر پر نیٹ فلکس انڈیا کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ نے اسے ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ہمارے پاس کام کے لیے عذر موجود تھے لیکن یہ لاجواب ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button