کوروناوبا؛ ان ڈورڈائننگ پھربند، کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر وزیر اعظم کی منظوری کے بعد مختلف شہروں میں پابندیاں پھر سخت کردی ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران اسد عمر نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لوگوں کی صحت کے ساتھ روزگار کا خیال بھی ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں احساس ہے کہ بندشوں سے عام آدمی پر بہت اثر پڑتا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کی منظوری سے کچھ فیصلے کیے ہیں۔ ان فیصلوں پر اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔

اسد عمر نے بتایا کہ لوگوں نے ان ڈورڈائنگ کا ناجائز فائدہ اٹھایا اس لئے اب اسے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ہفتے میں کاروباری مراکز کو ایک کے بجائے اب 2 دن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مارکیٹوں میں چھٹی کس روز کرنی ہے یہ فیصلہ صوبے کریں گے، پبلک ٹرانسپورٹ کو دوبارہ 70 فیصد سے 50 فیصد پر لے کر آرہے ہیں، دفاترمیں بھی 50 فیصدعملہ کام کرے گا۔ ملک بھر میں کل سے بازار آٹھ بجے تک کھلیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button