آزاد کشمیر کے الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، نتائج کو مسترد کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن)

مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اسے ڈاکا قرار دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی، راجہ فاروق حیدر اور احسن اقبال نے مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، اس کے خلاف آزاد کشمیر اور بیرون ملک تحریک چلائیں گے اور دنیا کے سامنے عمران خان کا اصل چہرہ دکھائیں گے، الیکشن میں لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا، کشمیر الیکشن میں پیسہ چلا اور پیسے دے کر لوگوں کے ووٹ خریدے گئے، آزاد کشمیر کے حقوق کو لوٹا گیا اور ڈاکا مارا گیا، جمعہ کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے ہمارے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی پر اب صرف احتجاج نہیں کرنا بلکہ اس رسم کو ختم کرنا ہے، الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چرالیا گیا، یہ عالمی سازش ہے جس کا مقصد کشمیر کی دھرتی پر پاکستان سے دوری کے بیج بونا اور پاکستان مخالف رجحانات کو فروغ دینا ہے، تاکہ اس خطے میں آزاد کشمیری ریاست قائم ہو جو عالمی سامراج کے ایجنڈے کا حصہ ہو، اسی ایجنڈے کے حامیوں نے اس الیکشن میں پیسہ دیا، تاکہ کشمیری عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت کو فروغ دیا جائے، خود عمران خان نے یہ بات کہہ دی کہ اگر کشمیری پاکستان سے الحاق کریں گے تب بھی میں انہیں پاکستان سے علیحدگی کا ایک اور موقع دوں گا، یہ بیان کشمیریوں کے قربانی سے نہ صرف مذاق ہے، بلکہ 1947ء کی تقسیم کی اسکیم کو دوبارہ کھولنے کی سنگین سازش اور پاکستان کی بنیادوں پر حملہ ہے، جس سے ملک کے بقا کی بنیادیں ہل سکتی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ہماری تمام درخواستیں مسترد کر دیں، آزاد کشمیر میں عوام کے مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالا گیا اسے مسترد کرتے ہیں، اداروں سے پوچھتا ہوں کہ وہ کسی ایک پارٹی کے ساتھ ہیں یا ریاست پاکستان کے ساتھ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک بارپھرشفاف الیکشن کرانےمیں ناکام رہا، 25جولائی کوکشمیرمیں جمہوریت کوشکست ہوئی، الیکشن کےعمل میں عوامی رائےکی کوئی حیثیت نہیں، کشمیرمیں ڈمی وزیراعظم لاکرصوبہ بنانےکی بات ہورہی ہے، ہم اس الیکشن کوکشمیرکےلوگوں کےحقوق پر ڈاکہ سمجھتے ہیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button