فوج کو خطرات کے پیش نظر جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج انفینٹری کو جدید ہتھیاروں اور خطوط پر استوار کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے پنجاب ریجمنٹل سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریجمنٹل سینٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد بیگ مرزا (ر) بھی موجود تھے۔

تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے پنجاب ریجمنٹ کی آپریشنز میں اعلی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج انفینٹری کو جدید ہتھیاروں اور خطوط پر استوار کر رہی ہے، انفینٹری کو مستقبل کے خطرات کے پیش نظر ماڈرنائز تیار کر رہے ہیں۔

قبل ازیں پنجاب ریجمنٹل سینٹر پہنچنے پر آرمی چیف کا نئے اور سبک دوش کرنل کمانڈنٹس نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگاروں پر بھولوں کی چادر چڑھائی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button