مظفرآباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

مظفرآباد: ضامن آباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے 3 کی لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور 6 لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button