کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی کورونا کے مریض نکلے

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر ہی کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پی ایس ایل سے باہر کئے جانے کے بعد اب فرنچائز کے آل راؤنڈر انور علی بھی کورونا کے مریض نکل آئے۔

پی ایس ایل 6 کی مشکلات کم نہیں ہو پا رہیں کہ لیگ کو ایک اور دھچکہ لگ گیا، گزشتہ روز کراچی کے معروف ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جس میں آل راؤنڈر انور علی کورونا کے مریض نکل آئے ہیں، گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ہوٹل میں کھلبلی مچ گئی، جس کے بعد اب انور علی ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرسکیں گے، کورونا کے شکار انور علی کو ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روزکوئٹہ گلیڈی ایٹر ہی کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی پرانی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے پر لیگ سے باہر کرکے گھر بھیج دیا تھا جبکہ ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے سبب پی ایس ایل 6 سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقی کرکٹرز اور بھارت سے تعلق رکھنے والے نشریاتی عملے کے ارکان ہنوز متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے اجراء کے منتظر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button