صدرعارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ سب کورونا متاثرین پر رحم فرمائے، ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی جب کہ دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں، برائے مہربانی محتاط رہیں۔

دوسری جانب صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ صدر عارف علوی کو درمیانے درجے کی علامات ہیں لیکن وہ پرعزم ہیں، میرا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا مگر منفی آیا اور قرنطینہ میں ہوں، ہم نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی مگر مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے اور میں سب سے ویکسین لگوانے اور احتیاط کرنے کی گزارش کروں گی۔

ادھر وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، کورونا کی تیسری لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے عوام احتیاط کریں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان بھی 20 مارچ کو کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور اس سے 2 روز قبل ہی انہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button