الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے ثابت ہوا حکومت نے چوری کی، مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے، اور ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی! انشاءاللّہ!مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی، لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس وجیہ الدین نے تحریک انصاف الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا، اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہیں ؟ اگر عوام آپ کے ساتھ ہے تو آپ میدان سے کیوں بھاگتے ہیں؟ آپ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہیں کہ وہ کٹہرے میں آپ کا نام لیں گے؟ اور تمھارا کھیل ختم۔جسٹس وجیہ الدین نے PTI الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا۔اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو؟عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتےکیوں ہو؟دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہو کہ وہ کٹہرے میں اگر تمہارا نام لیں گے؟ تمھارا کھیل ختم!واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی الیکشن کی ووٹنگ کے دوران مختلف واقعات میں فائرنگ اور دو افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج کو روک لیا تھا، اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی گئی تھی، تاہم چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button