اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کی باضابطہ فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے45 انتخابی حلقوں میں سے مجموعی طور پر 36 انتخابی حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں، جبکہ متعدد اہم سیاسی شخصیات پارٹی ٹکٹ نہیں مل سکے
میرپور ڈویژن میرپور کے حلقہ LA-1 سے افسر شاہد، LA-2 سے قاسم مجید، LA-3 سے یاسر سلطان جبکہ LA-4 سے چوہدری صہیب ارشد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
بھمبر بھمبر کے حلقہ LA-5 سے چوہدری پرویز اشرف پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
ضلع کوٹلی کوٹلی کے حلقہ LA-8 سے ملک ظفر، LA-9 سے جاوید اقبال بھڈھانوی، LA-10 سے چوہدری محمد یاسین، LA-11 سے چوہدری اخلاق اور LA-12 سے بھی چوہدری محمد یاسین کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
باغ و حویلی حلقہ LA-16 سے سردار قمر زمان اور LA-17 سے فیصل ممتاز راٹھور کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
سدھنوتی و پونچھ حلقہ LA-18 سے سردار امجد یوسف، LA-19 سے سردار سعود صادق، LA-20 سے سردار یعقوب خان، LA-21 سے سردار محمد عابد خان اور LA-24 سے سردار فہیم اختر ربانی پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
نیلم حلقہ LA-26 سے میاں عبد الوحید کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مظفرآباد ڈویژن حلقہ LA-27 سے سردار جاوید ایوب، LA-28 سے سید بازل نقوی، LA-29 سے سردار مختار احمد خان، LA-30 سے مبشر منیر اعوان، LA-32 سے اشفاق ظفر اور LA-33 سے دیوان علی چغتائی امیدوار ہوں گے۔
جموں مہاجر نشستیں حلقہ LA-34 سے کرنل (ر) قدیر چوہان، LA-35 سے چوہدری آصف گجر، LA-36 سے چوہدری احسن اسماعیل گجر، LA-37 سے شاہین کوثر ڈار، LA-38 سے راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور LA-39 سے چوہدری فخر زمان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
ویلی مہاجر نشستیں حلقہ LA-40 سے عامر عبدالغفار لون، LA-41 سے غلام عباس میر، LA-43 سے جاوید بٹ، LA-44 سے محمد راشد اسلام بٹ اور LA-45 سے عبدالماجد خان پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
ادھر پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، ضیاء القمر، علی شان سونی، سردار احمد صغیر، ولید انقلابی اور سردار محمد حسین پلندری کو پارٹی ٹکٹ نہیں مل سکے انکا اعلان مشاورت کے بعد کیا جاہے گا مبصرین کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں مزید تیز ہونے اور مختلف حلقوں میں سیاسی مقابلہ دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔