افتخار احمد کا سی پی ایل میں گیانا ایمزون واریئرز کے ساتھ معاہدہ طے

لاہور: (ویب ڈیسک) کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل ) 2025 کے لیے پاکستان کے افتخار احمد کا معاہدہ طے پا گیا۔

افتخار احمد کا گیانا ایمزون واریئرز کے ساتھ 3 میچز کے لیے معاہدہ ہوا ہے، افتخار احمد حسان خان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ابتدائی 3 میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔


علاوہ ازیں کیربیئن پریمئیر لیگ 2025 کیلئے چار ٹیموں نے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو پک ہے، محمد نواز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، عماد وسیم اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز، محمد عامر اور عثمان طارق ٹرنبیکو نائٹ رائیڈرز اور حسان خان گیانا ایمازون واریئرز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ کیربیئن پریمئیر لیگ 14 اگست سے 21 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button