نیوزی لینڈ کے کرکٹرٹم سیفرٹ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وطن واپس روانہ

لاہور؎: نیوزی لینڈ کے کرکٹرٹم سیفرٹ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق انڈین پریمیئرلیگ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرزکا حصہ سیفرٹ کا لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ آئسولینس میں تھے۔

ٹم سیفرٹ دیگر نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کے ہمراہ وطن واپس نہیں جا سکے تھے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اپنے ایک بیان میں سیفرٹ کی بحالی صحت پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اب واپس وطن آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button