فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال ثبوت ہے افغانستان ایسےعناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا اور بنوں کینٹ دہشت گردی میں جانیں گنوانے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں میں فوجی جوانوں سے خطاب کیا اور حملہ آوروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں فوجیوں کے بہادرانہ اقدامات کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button