حریت کانفرنس اور دیگر کا پروفیسر بٹ کے انتقال پر اظہاررنج وغم

سرینگر/اسلام آباد: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند رہنمائوں ، آزاد جموں و کشمیر کی مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں نے معروف کشمیری آزادی پسند رہنما، دانشور اورحریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پروفیسر بٹ بدھ کی شام سوپور میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان یڈووکیٹ عبدالرشید منہاس، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال اور غیر قانونی طورپر نظربند سینئر حریت رہنماء شبیر احمد شاہ کی بیٹی سحر شبیر شاہ ، غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما رہنما بلال صدیقی، جموں و کشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر، مولانا مصعب ندوی اور دیگر نے اپنے بیانات میں پروفیسر بٹ کے انتقال کو تحریک آزادی کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیے ہوئے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی ، محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، مشتاق احمد بٹ، الطاف حسین وانی، زاہد صفی، زاہد اشرف،میر طاہر مسعود، سید فیض نقشبندی، حسن بنا، محمد سلطان بٹ، الطاف احمد بٹ، شمیم شال اور شیخ عبدالمجاجدنے بھی اپنے بیانات میں مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ پروفیسر بٹ کی کشمیر کاز کیلئے خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ پروفیسر بٹ کی موت سے کشمیر ایک زیرک اور دور اندیش رہنما سے محروم ہو گیا۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم رہنما نے اپنی زندگی کی کئی دہائیاں کشمیر کے عظیم کاز کیلئے وقف کر دیں، جدوجہد آزادی کی پاداش میں انہیں بطور پروفیسر ملازمت سے بھی برطرف کیا گیا ، وہ آخری سانس تک جدوجہد آزادی کے راستے پر ثابت قدم رہے۔
حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما ئوں نے مرحوم رہنما کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

The post حریت کانفرنس اور دیگر کا پروفیسر بٹ کے انتقال پر اظہاررنج وغم first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button