لیہہ : لوگوں کا حقوق کیلئے شدیداحتجاج ، بی جے پی دفترپر حملہ ، پولیس گاڑی نذر آتش

لیہہ: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کے علاقے لیہہ میں لوگوں نے اپنے حقوق کیلئے شدید مظاہرے کیے ۔ مشتعل مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا اور دفتر کے باہر کھڑی پولیس کی ایک گاڑی نذر آتش کر دی۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے مظاہرین جن میں اکثریت طلباءکی تھی ، پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) کے یوتھ ونگ نے لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول کے نفاذ سمیت دیگر مطالہات کے حق میں آج علاقے میں ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے اس دوران شدید مظاہرے کیے ، احتجاج کے دوران علاقے میں سخت کشیدگی پیدا ہوئی ۔ مشتعل مظاہرین نے فورسز اہلکاروں میں پتھراﺅ کیا اور بی جے پی کے دفتر کے باہر کھڑی ایک گاڑی نذر آتش کر دی اور دفتر کو بھی جلانے کی کوشش کی۔
قبل ازی لداخ خطے سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مطالبات کے حق میں 10 ستمبر سے 35 دن کی بھوک ہڑتال کررکھی تھی۔بھوک ہڑتال پر بیٹھے لوگوںمیں سے دو کی منگل کی شام طبیعت سخت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔۔

The post لیہہ : لوگوں کا حقوق کیلئے شدیداحتجاج ، بی جے پی دفترپر حملہ ، پولیس گاڑی نذر آتش first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button