مقبوضہ کشمیر : ہائی کورٹ کی طرف سے ایک کشمیری کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے سرینگرسے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے اسکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ نے سرینگر کے علاقے جامع مسجد کے رہائشی فیاض احمد زرگر کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف دائر عرضداشت کی سماعت کرتے ہوئے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ کہ فیاض کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا۔
قانونی ماہرین اورانسانی حقوق کے علمبرداروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بار بار استعمال کیا جانے والا کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ سیاسی اختلاف رائے کو دبانے اور مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کو طول دینے کا ایک ہتھیار بن گیا ہے ۔
The post مقبوضہ کشمیر : ہائی کورٹ کی طرف سے ایک کشمیری کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).
Source link