ادھم پور : بھارتی فوجی پراسرارطورپر گولی لگنے سے ہلاک

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پراسرار طورپر گولی لگنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکار ادھم پور ملٹری ہسپتال میں ڈرائیونگ کے فرائض انجام دے رہا تھا ۔ اہلکارادویات سپلائی کرنے والے فوجی ٹرک میں پراسرار طورپر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ گولی چلنے کی آواز سن کر ساتھی فوجی جائے وقوعہ پر پہنچے تو فوجی اہلکار کو خون میں لت پت پایااور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔پولیس خودکشی کی کوشش سمیت واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہی ہے ۔
The post ادھم پور : بھارتی فوجی پراسرارطورپر گولی لگنے سے ہلاک first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).
Source link