بھارتی فورسز کا آپریشن 7ویں روز بھی جاری ،لوگوں کو شدید مشکلات کا شکار » (کشمیر میڈیا سروس)

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی آج مسلسل ساتویں روز بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں آکھرن دیوسر کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ڈرونز کیمروں،ہیلی کاپٹر اور ایلیٹ کمانڈوز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران تاحال کم از کم تین نوجوانوں کو شہیدکیا ہے جبکہ چار بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
آپریشن کے باعث علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
Source link