آخر کار بھارت کو پہلگام میں پاکستانی مداخلت کا ثبوت مل گیا؟۔۔۔ پاکستانی چاکلیٹ!


اسلام آباد: بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام حملے میں ملوث مارے جانے والے مبینہ دہشتگرد نہ صرف پاکستانی ہیں بلکہ ان کے پاس پاکستانی ووٹر آئی ڈی اور سب سے خطرناک ثبوت۔۔۔ پاکستانی چاکلیٹس بھی بر آمد ہوئے ہیں ۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے نہ تو چاکلیٹ ختم ہوئی اور نہ ہی ایکسپائیر ۔ غالبا یہ دہشتگرد ساتھ میں پاکستانی بریانی بھی لے کر گھوم رہے تھے۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ووٹر آئی ڈی ہوتا ہی نہیں ہے بلکہ شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ یہ وہی بھارت ہے جو کبھی سرحد پار اڑتے ہوئے کبوتر کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیتا ہے، کبھی پلاسٹک کے کھلونا طیارے کودشمن ملک کی دراندازی قرار دیتا ہے۔ اب کی بار دہشتگردی کا سب سے بڑا ثبوت چاکلیٹ؟شاید اگلی بار نرالا کی مٹھائی یا علی بھائی کے دہی بھلے برآمد ہوں گے۔ ذرا تصور کریں، اگر پاکستان میں کسی لاش کے پاس پان پراگ، ڈابر آملہ یا نرما واشنگ پائووڈر رکھ دی جائے تو کیا ہم یہ مان لیں کہ یہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری پہلے بھی بھارتی دعوئوں کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دے چکی ہے۔ امت شاہ کا یہ حالیہ بیان نہ صرف حقائق سے کوسوں دور ہے بلکہ اس نے ایک بار پھر بھارتی حکومت کو عالمی سطح پر ایک جوکر بنا کر رکھ دیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جب ثبوت نہ ملے تو کبوتر، کھلونے اور چاکلیٹ پیش کئے جاتے ہیں۔
Source link



