کرپشن سے کیسے نمٹا جائے؟ علی گل پیر کی طنزیہ ویڈیو وائرل

کراچی: گلوکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علی گل پیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نقل اتارتے ہوئے بتارہے ہیں کہ کرپشن سے کیسے نمٹاجائے۔

’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار علی گل پیر سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختصر ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جن میں وہ خود یا تو کبھی کسی کی نقل اتار رہے ہوتے ہیں یا پھر طنزیہ ویڈیوز بناتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر علی گل پیر کی ویڈیوز کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان کی ویڈیوز پر بہت زیادہ لائکس اور ویوز آتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی علی گل پیر نے وزیراعظم عمران خان کی نقل اتارتے ہوئے ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وزیراعظم بتارہے ہیں کہ ملک میں جاری کرپشن سے کیسے نمٹاجائے۔
ویڈیو میں پس منظر میں خان صاب کی آواز چل رہی ہے جس میں وہ ملک میں کرپشن کرنے والے لوگوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں جس شخص پر اربوں روپے کرپشن کے چارجز ہوتے ہیں اور وہ جیل سے نکلتا ہے تو لوگ اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں (واہ کیا کرپشن کی ہے)۔ مجھے بتائیں کیسے کرپشن ختم ہوگی ؟ جو کرپشن کرے گا رشوت دے گا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ ویڈیو میں علی گل پیر وزیراعظم کی آواز پر ایکٹ کررہے ہیں۔

علی گل پیر کی پچھلی ویڈیوز کی طرح اس ویڈیو کوبھی انسٹاگرام پر بے حد پسندکیا جارہا ہے اور محض 14 گھنٹوں میں اس پر 60 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button