ہم ’پبلک فگر‘ ہیں ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں، مایا علی کا تنقید پرجواب
کراچی: اداکارہ مایا علی نے اسٹارزپرتنقید کرنے والوں کو کہا کہ ہم ’پبلک فگر‘ ہیں ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں۔
اداکارہ مایا علی انڈسٹری میں ایک ورسٹائل اداکارہ کے طورپرجانی جاتی ہیں۔ اداکارہ انسٹاگرام پرخاصی فعال ہیں۔ اداکارہ نے ایکسپریس کے پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ کے پروگرام میں شرکت کی اورمداحوں کی جانب سے تنقید کیے جانے سے متعلق اظہارخیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ مداح بغیرکچھ سمجھے اورجانے کمنٹس کرنے لگ جاتے ہیں، ہم اسٹارز ہیں آپ ہمارے کام پرتنقید یا تعریف کریں ہم اس کوتوجہ سے سنیں گے لیکن کوئی بھی مداح ہم سے پرسنل نہ ہو، کیوںکہ آپ ہمیں جانتے ہی نہیں۔
مایا علی نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ ہی کہتی ہوں کہ ہم ’پبلک فگر‘ہیں ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں، آپ ہمارے کام کوپرکھیں، ہمارے خاندان یا ہمیں ذاتی طورپرنہیں۔