بالی ووڈ کے معروف ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکار

ممبئی: بہترین فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے معروف ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔ ہدایتکار فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اوراسی دوران ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد شوٹنگ میں مصروف تمام کریو بھی قرنطینہ میں چلا گیا ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

ہدایتکارنے خود کا ٹیسٹ مثبت آنے پرسب سے پہلے اپنی والدہ کا ٹیسٹ کروایا جو کہ منفی آیا۔ ہدایتکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاداکاررنبیرکا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروایا تاہم ان کی رپورٹ منفی آئی، لیکن پھر بھی وہ احتیاطی طور پرقرنطینہ میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button