کورونا کیس سامنے آنے پر ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک ماہ کا کیمپ 7 روز بعد ہی ختم

 لاہور: ہائی پرفارمنس سینٹر میں شیڈول ایک ماہ کا قومی کرکٹرز کا کیمپ سات روز بعد ہی ختم کردیا گیا ہے۔

لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کیمپ میں شامل 24 کرکٹرز کے ساتھ کام کرکے ان کی خامیوں کو دور کرنے میں مصروف تھے تاہم پی سی بی ہیڈکوارٹر میں ایک کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد احتیاطی طورپر اس کیمپ کو بھی فوری طورپر ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام کھلاڑیوں کو اس حوالےسے باضابطہ طورپر اطلاع دے دی گئی ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق اب دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکسانی ٹیم کا کیمپ اگلے ہفتے سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں لگانے کی پلاننگ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کیمپ میں اظہرعلی، عبداللہ شفیق، عابد علی، احمد بشیر، اسد شفیق، بسم اللہ خان، فواد عالم، حماد اعظم، حارث سہیل،حسن خان، عمران بٹ،عرفان اللہ شاہ،کامران غلام، خرم شہزاد،محمد عباس، نعمان علی، ریحان آفریدی، ساجد خان، سلمان ارشاد، سعود شکیل، تابش خان،تاج ولی، عمرخان اور یاسر شاہ کو مدعو کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button