سفارتکاری ایک مکمل سائنس کا درجہ اختیار کر چُکی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(ثاقب علی راٹھور)سینیٹ میں مسلم لیگ ن پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں سفارت کاری ایک مکمل سائنس کا درجہ اختیار کر چکی ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ دفتر خارجہ جدید تقاضوں کی روشنی میں مؤثر حکمت عملی وضع کرے۔ یہ بات اُنہوں نے سے سیکریٹری وزارت خارجہ سائرس سجّاد قاضی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جنہوں نے آج سینیٹ سیکریٹریٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کی۔ سیکریٹری خارجہ نے سینیٹر عرفان صدیقی کو قائمہ کمیٹی برائےخارجہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ کمیٹی کی رہنمائی دفتر خارجہ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی ایک تھنک ٹینک کا رول ادا کرتے ہوئے دفتر خارجہ سے بھرپور تعاون کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button