طالبان کے خوف سے اداکارہ عرشی خان کا افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا عندیہ
ممبئی: بھارتی اداکارہ عرشی خان نے طالبان کے خوف سے افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اب اس رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے۔
بھارت کے متنازع ترین ٹی وی شو ’بگ باس‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان افغانستان میں بدلتی صورتحال کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنی رہی ہیں جس کی وجہ ان کی حالیہ ویڈیوز ہیں جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہے اور ان کے والد افغانستان سے ہجرت کرکے بھارت آئے اور اب ہم ہندوستانی ہیں۔
اداکارہ نے ایک انٹریو میں کہا کہ میرے والد نے اپنے ایک دوست کے بیٹے سے میری منگنی کروائی تھی جو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی ہے اور یہ رشتہ گھروالوں کی رضامندی سے ہوا تھا البتہ منگنی کے بعد ہم دونوں دوست بن چکے ہیں اور ہماری بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے تاہم اب یہ رشتہ مزید قائم نہیں رہے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ میرا تعلق پاکستان سے نہیں افغانستان سے ہے، بھارتی اداکارہ عرشی خان
عرشی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے ٹیک اوور کے بعد میرا نہیں خیال کے میرے گھر والے بھی اب اس رشتے کو جاری رکھیں گے، وہ اس کے بجائے میرے لیے اب بھارت میں ہی کوئی رشتہ تلاش کریں گے۔
واضح رہے اداکارہ عرشی خان کی گزشتہ ہفتے ’دی ڈیول انسائڈ‘ کے نام سے ویب سیریز بھی ریلیز ہوئی ہے جس میں ادکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، وہ اس کے علاوہ ایک تامل فلم میں بھی اداکاری کے علاوہ متعدد ڈارمہ سیریلز اور میوزک ویڈیوز میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔