بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وبا کے باعث انتقال کرگئیں

کراچی: معروف اداکارہ بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وبا کے باعث زندگی کی بازی ہارگئیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری اوراسما عباس کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ اداکارہ سی ايم ايچ ميں کئی روزسے زیرعلاج تھیں۔

کچھ روزقبل سنبل شاہد کی بہن اوراداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پراپنی بڑی بہن کی تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اوراس وقت وہ وینٹی لیٹر پرہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنی بہن کی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑرہی ہیں۔

واضح رہے کہ سنبل شاہد بھی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ ڈراما سیریل ’’نند‘‘ میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button