حمزہ عباسی کی بیٹے کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ہمراہ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔اداکارہ نیمل خاور نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے شوہر حمزہ عباسی بیٹے مصطفیٰ عباسی کو گود میں اُٹھائے مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔حمزہ عباسی کی تصویر پر محض چند گھنٹوں میں دو لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا جب کہ کئی ہزار صارفین نے کمنٹس میں تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ تصویر کے کیپشن میں نیمل نے شوہر اور بیٹے مصطفیٰ کو اپنی دنیا قرار دیتے ہوئے اللہ پاک کا شکر ادا کیا ہے۔یاد رہے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ہاں گزشتہ سال 3 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔