اجے نے کاجول سے پہلی ملاقات کے بعد دوبارہ نہ ملنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ کاجول کو پہلی ملاقات میں مغرور پایا جس کے بعد اداکارہ سے کبھی نہ ملنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بالی ووڈ میں پولیس فورس پر سنگھم جیسی کامیاب فلم بنانے والے اسٹار اداکار اجے دیوگن نے 90 کی دہائی کی کامیاب اداکارہ کاجول سے 1999 میں شادی کرلی تھی جس سے ان کے دو بچے نیسا اور یوگ دیوگن ہیں۔

اجے دیوگن اور کاجول کی شخصیات متضاد ہونے کے باوجود اس جوڑی کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے، کاجول کی شخصیت سے متعلق تو سب ہی جانتے ہیں کہ وہ بہت بولنے والی اور ہر لمحے کو انجوائے کرنے والی اداکارہ ہیں لیکن اس کے برعکس اجے دیوگن بہت کم بولنے والے ایک سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں۔
ایک انٹریو میں اجے دیوگن نے پہلی بار یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ کاجول سے پہلی ملاقات کے بعد کبھی نہیں ملنا چاہتے تھے، ہماری پہلی ملاقات فلم ’ہلچل‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہوئی جس کے بعد ادکارہ سے ملنے کا شوق کبھی نہیں ہوا۔

اجے دیوگن نے کہا آپ جب پہلی بار کاجول سے ملیں تو وہ آپ کو بہت باتونی، مغرور لگیں گی اور یہی مجھے پہلی ملاقات میں محسوس ہوا تھا جب کہ ہم دونوں کی شخصیت بھی بہت الگ تھی لیکن میرے خیال سے جو ہونا ہوتا ہے وہ ہوکر ہی رہتا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ہمیں پیار ہوا جس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا، یہاں تک کہ ہمیں محسوس ہوا اب ہم باقی کی زندگی ایک ساتھ گزار سکتے ہیں لیکن اس دوران ہم نے کبھی ایک دوسرے سے پیار کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی کبھی شادی سے متعلق گفتگو کی تاہم ہمارا ارادہ شروع سے ہی شادی کا تھا بس ہم ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے وقت دینا چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button