شاہ رخ خان نے غیراخلاقی سوال پوچھنے پر مداح کو شرمسار کردیا
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر مداح کو شرمسار کردیا۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات ہمیشہ مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور اس کے لیے وہ نت نئے طریقے متعارف کرواتے رہتے ہیں لیکن سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر اور انسٹاگرام نے فنکاروں کا یہ کام بہت آسان کردیا ہے۔ فنکار اکثر ’’مجھ سے سوال پوچھیں‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مداحوں کے سوالات کا جوابات دیتے ہیں۔
آج بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر askSRK# کا ٹرینڈ چلایا گیا جو بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ رہا اور ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔ سوال جواب کے اس آن لائن سیشن میں بالی ووڈ اسٹار نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے تاہم ایک مداح کے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر شاہ رخ خان نے انہیں شرمسار کردیا۔
کملیش آرٹ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہ رخ خان سے سوال پوچھا گیا ’’سر آپ کس رنگ کا انڈرویئر پہنتے ہیں‘‘؟
بالی ووڈ کنگ نے انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’’ میں مداحوں سے askSRK# کا سیشن صرف انہیں بہترین سوالات کے لیے رکھتا ہوں تاکہ لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہو۔