بالی ووڈ اداکارعامر خان کورونا وائرس کا شکارہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ گھر میں رہ کر ہی کووڈ 19 کے حوالے سے دی گئی گائیڈ لائنز کو فالو کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اپنے اسٹاف کو بھی آرام کرنے، احتیاط برتنے اور کورونا ایس او پیز عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عامر خان ان دنوں اپنی فلم لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ تاہم کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے کام روک دیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد ہی اپنی فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تارا سوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس عامر خان کے ایک اسٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عامر خان، ان کی والدہ اور باقی گھروالوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔ تاہم عامر خان، ان کی والدہ، اور باقی گھر والوں کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ عامر خان نے اپنی والدہ کا ٹیسٹ منفی آنے پر سکون کا اظہار کیا تھا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے ان کی والدہ کے لیے دعا کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button