فردین خان نے وزن کم کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی: بالی ووڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دینے والے اداکار فردین خان کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دورکردیا تھا جس کے بعد انہوں نے سخت محنت کے بعد اپنا وزن کم کیا اورکافی حد تک فٹ ہوگئے تھے۔

جب اداکارسے اس متعلق پوچھا گیا کہ انہیں وزن کم کرنے اورفٹ ہونے کی طرف سب سے زیادہ کس چیزنے راغب کیا توانہوں نے کہا میرے بچوں کا وزن میں کمی لانے میں بڑا کردار ہے۔

فردین خان نے کہا کہ جسمانی صحت ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے، موٹاپے کے دوران ان کے بچے صحت سے متعلق بہت باتیں کرتے تھے، اس کے علاوہ بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ والدین کی خود کی بھی اچھی صحت بہت ضروری ہے، میری بیٹی کو اسکیٹنگ بہت پسند ہے جب کہ بیٹے کو پارک میں دوڑنا بہت پسند ہے۔
والد ہونے کے باعث دل چاہتا ہے کہ میں بھی بچوں کے ساتھ گھوموں پھروں، یا انہیں ان کھیلوں کے بارے میں بتاؤں جومیں کھیلا کرتا تھا، ان تمام باتوں سے میں نے فٹ رہنے سمیت وزن میں کمی کی افادیت سے متعلق سوچا۔ میں خوش ہوں کہ میں نے کوشش کی اور کر دکھایا اور یہ ان سب چیزوں میں اہلیہ نتاشا نے بھی بہت مدد کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button