پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف

لاڈرہل: (دنیا نیوز) تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلی جانے والی 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، قومی ٹیم کے اوپنر بیسٹمین صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے نہایت ہی عمدہ بیٹنگ کی، صاحبزادہ فرحان نے صرف 34 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور ٓ74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنرز کی شاندار بلے بازی کے باعث 138 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 158 رنز پر گری جب حسن نواز 15 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث صرف 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، صائم ایوب 66 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کا شکار بنے، خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 برنز کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، شیمار جوزف اور روٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

فخر زمان انجری کے باعث تیسرے ٹی 20 سے باہر ہوئے، فخر زمان ایک روزہ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button