رضوان کا زلمی کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ اترنے کا اعلان

ابو ظہبی: ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں ہنس مکھ اور دھیمے لہجے کے مالک وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ شاہد آفریدی جیسے عظیم کھلاڑی کی کمی بہت محسوس کی، وہ بہت بہادر اور ایک مثالی کھلاڑی ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، شاہد بھائی ہر میچ سے پہلے اپنی رائے دیتے ہیں، وہ گھر میں رہ کر بھی ہم سے الگ نہیں۔ ان کے مشورے ٹیم کے بہت کام آرہے ہیں ۔

محمد رضوان نے کہا کہ میچز سے پہلے میٹنگ میں سب لڑکوں کو یہ ہی بولا تھا کہ چاہے سارے میچز ہار جائیں، کوئی پروا نہیں کرنی، اپنے نیچرل انداز سے کھیلنا ہے اور یہ بات بس دماغ میں رکھنی ہے کہ ہم چیمپئن بن سکتےہ یں اور اس بار کے چیمپئن ہم ہی ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ انہیں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا، شاید مجھ میں ہی کوئی کمی رہ گئی ہوگی، کسی سے کوئی گلہ نہیں، ٹی وی پر مجھے ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی قرار نہ دینے والوں سے بھی کوئی شکوہ نہیں، ملتان سلطانز میں آنے کے بعد یہ ایک بہت چیلنج تھا کہ جو توقعات وابستہ کی گئی ہیں۔

کپتانی کے حوالے سے سوال پر ملتان سلطانز کے قائد نے کہا کہ اس کا کوئی شوق نہیں، اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور وہ ہی مدد کرتا ہے، میں خود کو بڑا کھلاڑی اور کپتان نہیں سمجھتا، بلکہ ہر ایک سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔

عثمان قادر کو زیادہ موقع نہ دینے پر رضوان نے واضح کیا ہےکہ ابوظہبی کی پچز پر دو لیگ اسپنرز کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے،عثمان بہت باصلاحیت ہے لیکن ٹیم کمبی نیشن میں اس کو کھلانا ہمارےلیے زیادہ سود مند نہیں۔ محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم اونر اور ٹیم مینجمنٹ نے ہر معاملےمیں بہت سپورٹ کیا۔ان کے شکرگزار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button