گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفا دے دیا۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کا استعفا منظور کیے جانے پر جیسن گلیسپی اور عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔
معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا۔
گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 سے دس روز قبل قومی ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا لیکن گیری کرسٹن اختیارات محدود کیے جانے پر ناخوش تھے۔