افغانستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان اے نے سری لنکا اے کو 7 وکٹوں کسے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

عمان میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے 134 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

افغانستان کی طرف سے صادق اللہ نے ناقابل شکست 55 رنز بنائے، کریم جنت 33 اور درویش رسولی 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جت بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی۔

سری لنکا کے ساہان آراچیگے ناقابل شکست 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، افغانستان کی طرف سے بلال سمیع نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button