رضوان ہمت وعزم کی بہترین مثال، بھارتی کھلاڑی بھی معترف

بھارت کے سابق ٹیسٹ بیٹسمین وی وی ایس لکشمن بھی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا نے دبئی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی اور آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

تاہم بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں محمد رضوان میچ سے پہلے دو دن تک آئی سی یو میں رہے اور ان کی میچ میں شمولیت بھی مشکل دکھائی دے رہی تھی تاہم انہوں نے بیماری کے باوجود انہوں نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سابق بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکمشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد رضوان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے کہا ’’محمد رضوان جرات،عزم اور قوت کی شاندار مثال ہیں، میچ کا اختتام پاکستان کی جیت پر تو نہیں ہوا البتہ محمد رضوان کا دو دن تک آئی سی یو میں رہنے کے بعد اس طرح کی فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا بہت متاثر کن ہے۔

وی وی ایس لکمشن نے کہا کہ کھیل ایک بہترین استاد ہے اور اس میں سب سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button