رمیزراجا کی حکمت عملی کامیاب؛ نیوزی لینڈ دورہ پاکستان کے لئے رضامند
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ری شیڈول ہونے کا فیصلہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے، اس حوالے سے کیوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے رابطہ کیا ہے اور پاکستان کو دورہ ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بات کی۔
نیوزی لینڈ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا دورہ ری شیڈول ہونے کا فیصلہ ایک ہفتے میں متوقع ہے، اور فیوچر ٹور پروگرام 2023 سے پہلے ہی دورہ ری شیڈول ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو شیڈول تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم اچانک نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ ختم کرکے ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اچانک نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخ کردیا