اگلے ہفتے نیوزی لینڈ سے اچھی خبر آنے والی ہے، رمیز راجہ

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز آئندہ سال دوبارہ شیڈول کئے جانے کی امید پیدا ہوگئی۔

سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور کو بریفنگ میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سکیورٹی ایجنسیز نے پاکستان میں سیکیورٹی کو بہترین قرار دیا ہے، اتنا سنگین خطرہ نہیں تھا جس پر نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی جگہ بھارت ہوتا تو کوئی دورہ منسوخ نہ کرتا، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان نے کورونا وبا کے دوران سب کی مدد کی لیکن ہمارا ساتھ دینے کوئی نہیں آیا، پرامید ہیں کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو اپنی شرائط پر منسوخ شدہ دورہ آئندہ سال نومبر میں کرنے کی تجویز دے سکتے ہیں، سیریز ری شیڈول ہونے سے نقصان میں کمی ہوسکے گی، اگلے ہفتے تک اچھی خبر آنے والی ہے، ہمارے موقف سے آسٹریلیا پربھی دباؤ پڑا ہے کیونکہ پاکستان کو منسوخ ہونے والے ٹورز کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے، آسٹریلوی بورڈ آئندہ سال کا ٹور ختم کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button