ویسٹ انڈیز میں 7.2 شدت کا زلزلہ؛ قومی کھلاڑی خوف و ہراس کا شکار
جمیکا: ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں قومی ٹیسٹ ٹیم زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف و ہراس کا شکار ہوگئی۔
جمیکا میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے جمیکا میں موجود ہے۔
ٹیم کے میڈیا مینجر ابراہیم بادیس کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور اسپورٹس اسٹاف ارکان خیریت سے ہیں، زلزلے کے وقت تمام کھلاڑی ہوٹل میں موجود تھے۔
واضح رہے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 217 سکور کیے، جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 8 وکٹ پر 251 اسکور بنا رکھا ہے۔