پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں عابد علی کی ڈبل سنچری کی بدولت زمبابوے کے خلاف 510 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم حسن علی کی بولنگ کے آگے زیادہ دیر کھڑی نہ رہ سکی اور پہلی اننگز میں صرف 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے زمبابوے کو فالو آن کرانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار 5، 5 وکٹوں کے باعث زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 231 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے باعث پاکستان نے میچ باآسانی جیت لیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگ 116 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button