انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان
لاہور: آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبرمیں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مہمان ٹیم راولپنڈی میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزکھیلے گی۔
یہ دونوں میچزپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 جبکہ دوسرا 14 اکتوبرکوکھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کی مینزاورویمنزکرکٹ ٹیمیں بالترتیب این مورگن اورہیتھرنائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبرکو اسلام آباد پہنچیں گی۔ انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبرکواسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جہاں اسے آئی سی سی مینزٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے۔
دوسری طرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچزپرمشتمل سیریزکھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ویمنزکرکٹ ٹیم 21 اکتوبرتک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی۔ 13 اور14 اکتوبرکودوٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز19،17 اور21 اکتوبرکوراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان میں میزبانی کرنے پر خوشی ہے، انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا یہ 2005 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
دونوں ٹیموں کا یہ پاکستان کا اضافی دورہ ہے۔ ایف ٹی پی کے مطابق انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کو 2022 میں وائیٹ بال سیریز اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ کی ورلڈ چیمپنز ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کا پہلا اور ویمنز کرکٹ ٹیم کا نمبر دوسرا ہے۔
یہ تمام میچز پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے تھے تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر یہ تمام میچز اب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے ہیں۔
شیڈول:
9 اکتوبر: انگلینڈ مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد
13 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز؛ پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹونٹی ڈبل ہیڈرز)
14 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز؛ پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹونٹی ڈبل ہیڈرز)
17 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم (پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)
19 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم (دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)
21 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم (تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)