محمد عامر کے بعد شعیب ملک کی بھی موجودہ مینجمنٹ پر شدید تنقید

قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے زمبابوے سے شکست کا ملبہ منیجمنٹ پر ڈالتے ہوئے شدید تنقید کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں شعیب ملک نے کہا کہ ناواقف فیصلہ سازوں کو پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے جب کہ کپتان بابراعظم اورچیف سلیکٹر کو آگے بڑھ کرفیصلے کرنے ہوں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے جو کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سمجھتا ہو اور کپتان کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو آنے والے دور کے بارے میں بتاسکے۔

شعیب ملک نے موجودہ ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب آپ کی کرکٹ کی بقا خطرے میں ہو لیکن مینجمنٹ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فیصلے کرے تو پھر بحیثیت قوم آپ اور کیا توقع کر سکتے ہیں اور اگر ٹیم کے کپتان کو فیصلے نہیں لینے دیں گے تو یہی سب ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button