دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرادیا

ہرارے: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے قومی ٹیم کو 19 رنز سے ہرادیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 99 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم اس بار بڑی اوپننگ شراکت قائم نہ ہوسکی، رضوان 13 اور ون ڈاؤن آنے والے فخر زمان صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، چوتھے نمبر پر آنے والے محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

حفیظ کے بعد آصف علی بھی صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹیناشے اور برینڈن ٹیلر نے کیا، قومی ٹیم کی مضبوط بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا۔

صرف اوپنر ٹیناشے نے 34 اور ریگس چاکابوا نے 18 رنز بنائے جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی بناسکی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button