پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا آغاز کردیا

لاہور: پاکستان اور بھارت میں عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات اور تناؤ کے باوجود بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ پچ پر دوستی کے سفر کا ایک بارپھر آغاز کردیا۔

پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا چار اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا، ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔ رواں سال میں یہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم نثار علی کی قیات میں کل لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگی۔ گلش یوتھ کلب ڈھاکا گراؤنڈ میں 2 اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلا دیش کا ہوگا جب کہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے طے ہے۔
چار اپریل کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ 6 اپریل کو پاکستان اور بنگلا دیش جبکہ پاکستان اور بھارت کا دوسرامیچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دو بہترین ٹیموں کا فائنل آٹھ اپریل کو شیڈول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button