پی آئی اے کی پرواز قومی ٹیم کو لیکر جنوبی افریقا روانہ

لاہور: تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی پرواز قومی ٹیم کو لیکر جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے جنوبی افریقا کے لیے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی ہے، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ لاہور سے قومی کرکٹ ٹیم کو لیکر جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوا جو 11 گھنٹے کی مسافت کے بعد جنوبی افریقا پہنچے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پہلا پاکستانی پرچم بردار جہاز ہوگا جو جنوبی افریقا کی سرزمین پر اترے گا جب کہ 27 مارچ کو جوہانسبرگ سے اسی طیارے میں پاکستانی لاہور پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button