کرینہ کپور کس فلم سے نکالے جانے پر ہدایتکار سنجے بھنسالی سے لڑ پڑی تھیں

خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور کو فلم ’دیوداس‘ میں ’’پارو‘‘ کے لیے سائن کیا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا تھا جس پر ادکارہ آپے سے باہر ہوگئی تھیں۔

فلم دیوا دس میں ان کی جگہ ایشوریہ رائے بچن کو کاسٹ کرنے پر کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض ہوگئی تھیں۔

غصے میں آکر کرینہ کپور نے ہدایتکار سنجھے بھنسالی سے نہ صرف جھگڑا کیا بلکہ بدتمیزی بھی کی تھی۔

فلمی کیریئر کے اس موڑ پر کرینہ کپور نے فیصلہ کرلیا تھا کہ آئندہ کبھی بھی ہدایتکار سنجے بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی کو کنفیوز انسان بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتے۔ ان کی کوئی اخلاقیات اور اصول نہیں ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دیوداس سے نکالے جانے کے بعد میں اکثر راتوں کو اُٹھ کر روتی تھی۔ مجھے اسکرین ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد منع کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ہدایتکار سنجے لیلا کا کہنا تھا کہ جب کرینہ کا آڈیشن لیا تو ببیتا جی اور کرشمہ کپور بھی موجود تھیں، میں نے اسی وقت کہہ دیا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کرینہ کو ہیروئن لوں گا۔

ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ کرینہ کے فلم میں کاسٹ کرنے اور معاوضہ طے پا جانے کے سب دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button