چیٹ جی بی ٹی کا نیا ورژن متعارف

چیٹ جی پی ٹی کے تخلیق کار اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن لانچ کردیا ہے۔
اوپن اے آئی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا ایک نیا ورژن لانچ کیا جس کی قیمت 200 ڈارلز فی مہینہ ہے جسے انجینئرنگ کے شعبوں اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی کو انڈسٹری ایپلی کیشنز میں فروغ دینا ہے۔
نیا ورژن جسے چیٹ جی پی ٹی پرو کا نام دیا گیا ہے، کی سبسکرپشن اوپن اے آئی کی  چیٹ جی پی ٹی پلس ٹیم اور انٹرپرائز کی موجودہ سبسکرپشنز کے علاوہ ہوگی۔ 
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی پرو جدید ترین اوپن اے آئی ٹولز تک رسائی کی بھی اجازت دے گا بشمول اس کے نئے ریجننگ ماڈل  o1، o1 mini، GPT-4o  اور جدید آواز تک لامحدود رسائی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button