بلیک بیری ایک بار پھر اپنے حریفوں کو ٹکر دینے کے لیے تیار

ٹیکساس: ایک وقت تھا جب بلیک بیری فون کو امارت کا مظہر سمجھا جاتا تھا، اپنے سیکیوریٹی فیچرز اور اسمارٹ ایپلی کیشن کی بدولت یہ فون سیلے بریٹیز اور سیاسی شخصیات کی اولین ترجیح ہوا کرتا تھا۔

نت نئی جدت سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے وقت کا مشہوراور محفوظ ترین فون’ بلیک بیری‘ قصہ پارینہ بن گیا۔ محفوظ ترین سمجھا جانے والا بلیک بیری ایک بار پھر 5 جی ٹیکنالوجی اوراپنے مخصوص فزیکل کی بورڈ اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔

بلیک بیری 5 جی کو ایک نئی موبائل کمپنی ’ آن ورڈ موبیلیٹی‘ شیائو می، نوکیا، گیمنگ کنسول اور بلیک بیری کے نئے ماڈل بنانے والی کمپنی ’فوکس کون‘ کے اشتراک سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
بلیک بیری 5 جی کی خصوصیات

فزیکل کی بورڈ والے اس 5 جی فون کو رواں سال کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی حتمی قیمت ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے لیکن فیچر کے حساب سے اس کی قیمت 800 امریکی ڈالر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔ ابتدائی طور پر اس فون کو شمالی امریکا اور یورپ کی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

آن ورڈ موبیلیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر فرینکلن نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویوکہا ہے کہ بلیک بیری5 جی اس سال کی ’گلوبل فلیگ شپ ڈیوائس‘ ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ فزیکل کی بورڈ والے اس موبائل فون کو صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلکل نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے گا، طاقت ور بیٹری، زیادہ ریم اور اسٹوریج کے ساتھ اس فون کو اینڈرائیڈ 11 ورژن میں متعارف کروایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button