ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم ابھی تک متاثرہ مقامات پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کےجھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button