رضوان سعید شیخ امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ثاقب علی راٹھور)وفاقی حکومت نے سینیئر سفارتکار رضوان سعید شیخ کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کردیا ہے، مطابق فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کو نیویارک میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ تعینات کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ جات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر روشنی ڈالی، وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ مسائل بشمول مسئلہ کشمیر شامل ہیں.ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عالمی معاملات بشمول جموں و کشمیر و فلسطین اقتصادی و ماحولیاتی چیلینجز اور کثیرالجہتی اداروں کی کمزوری پر تحفظات کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سویڈن نے 26 جون کو باہمی مشاورت کی، فریقین نے باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےامریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کی منظوری کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے قرارداد نمبر 901 پر اظہار افسوس کرتے ہیں، ہم امریکی کانگریس کی قرارداد کا نہ تو خیرمقدم کرتے ہیں نہ ہی اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے امریکا سے بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں، بدقسمتی سے امریکی کانگریس نے زمینی حقائق کو جانے بغیر قرارداد منظور کی۔ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے، جو کہ قابل قبول نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دینے کی پالیسی پر کار بند رہا جائے تو ممالک کے درمیان بہتر تعلقات قائم رہتے ہیں۔ممتاز زہر بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بلاامتیاز بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کو غضب کرنے کے تسلسل کی مذمت کرتے ہیں۔ ’ہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ بار کے انتخابات کو روکنے کی مذ مت کرتے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ اے ڈی رضوان سعید شیخ کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کو نیویارک میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ تعینات کیا گیا ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستان دوحہ مزاکرات میں شرکت کرے گا، دوحہ مزاکرات میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی اور افغانستان میں سفیرعبید نظامانی کریں گے۔